صحت و سائنس
04 جنوری ، 2016

چین : سگریٹ نوشی میں اضافہ کے باوجودمتاثرین کی تعداد میں کمی

چین : سگریٹ نوشی میں اضافہ کے باوجودمتاثرین کی تعداد میں کمی

بیجنگ......چین میں گذشتہ5 سالوں کے دوران سگریٹ پینے والوںکی تعداد میں ایک کروڑ 50 لاکھ اضافہ ہو ا تاہم اس کے باوجودسگریٹ نوشی کے دھوئیں سے متاثر ہونے والوں کی تعداد میں کمی ہوئی ۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق سگریٹ نوشی کے دھوئیں سے متاثر ہونے والوں کی تعداد میں2010 کی شرح34.6 فی صد کے مقابلہ میں کم ہو کر 17.2 فی صد ہوگئی ہے ۔

بیماریوں کی روک تھام کے چینی مرکز نے بتایاکہ کام کی جگہوں ، ریستورانوں ،پبلک ٹرانسپورٹ اور طبی اداروں میںسگریٹ نوشی کے دھوئیں سے متاثر ہونے والوں کی تعداد کم ہوئی ہے۔

مزید خبریں :