دلچسپ و عجیب
30 مئی ، 2012

ذہنی و جسمانی معذور بچوں کا وہیل چیئر پر مختلف اندازکا ڈانس

 ذہنی و جسمانی معذور بچوں کا وہیل چیئر پر مختلف اندازکا ڈانس

ابوظہبی…این جی ٹی…معذوری کبھی بھی زندگی جینے کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی ہے اور یہ بات بھارت سے تعلق رکھنے والے ذہنی وجسمانی معذور بچوں نے ثابت کردکھائی ہے۔نئی دہلی سے تعلق رکھنے والی ایک سماجی تنظیم کے معذور بچوں نے متحدہ عرب امارات میں وہیل چےئر پر مختلف انداز کے ڈانس اسٹائل پیش کرکے دیکھنے والوں کو دنگ کردیا ۔گونگے،بہرے اوربینائی سے محروم بچوں نے وہیل چےئرز کو انتہائی مہارت سے اپنے فن کا حصہ بناتے ہوئے ناصرف صوفی ڈانس کیا بلکہ وہیل چےئرز پر ہی کتھک،یوگا،اور مارشل آرٹس کا بھی شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے حاضرین کو بلا اختیار داد دینے پر مجبور کردیا۔

مزید خبریں :