30 مئی ، 2012
کیو…این جی ٹی…ورلڈ کپ فٹ بال2010ء میں ٹیموں کی ہارجیت کی درست پیش گوئی سے عالمی شہرت حاصل کرنے والے پال نامی آکٹوپس کے بعد یورو کپ2012کے لیے ایک نیولے کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں۔یورو کپ کے منتظمین کی جانب سے یوکرین میں متعارف کروایا گیا فریڈ نامی یہ نیولا مختلف ممالک کے جھنڈے لیے کھانے کی پلیٹوں کے درمیان چناؤ کرے گا کہ کونسی ٹیم میچ جیتے گی۔اس سلسلے میں فریڈ کو15منٹ کا وقت دیا جائے گا جس کے بعد جس بھی پلیٹ سے وہ کھانا کھائے گا وہی ٹیم مقابلہ جیتنے کے لیے فیورٹ تسلیم کرلی جائے گی۔