صحت و سائنس
17 جنوری ، 2016

سوائن فلو:پنجاب میں مریضوں کی تعداد 39،اموات کی 13 ہو گئی

 سوائن فلو:پنجاب میں مریضوں کی تعداد 39،اموات کی 13 ہو گئی

راولپنڈی ......راولپنڈی میں سوائن فلو کے دو اور مریض سامنے آگئے، پنجاب میں ایک ماہ میں سوائن فلو کے مریضوں کی تعداد انتالیس جبکہ اموات کی تیرہ ہو گئی ۔

ڈی جی ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر امجد شہزاد کا کہنا ہے کہ پنجاب میں دو نئے مریضوں میں سیزنل فلو کی تصدیق ہوئی ہے جن کا تعلق راولپنڈی سے ہے، صوبے میں سوائن فلو کا شکار مریضوں کی تعداد 39 تک پہنچ گئی ہے،چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی میں ایک خاتون کی ہلاکت سے سوائن فلو سے اموات کی تعداد تیرہ ہو گئی ہے۔

محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ سوائن فلو سے لاہورمیں دو ،ملتان میں 4اور راولپنڈی میں 5 مریض جاں بحق ہوئے،ڈی جی ہیلتھ کا کہنا ہے کہ دھوپ پڑنے سے سوائن فلو ختم ہو جائے گا۔

مزید خبریں :