دنیا
17 جنوری ، 2016

شام : داعش کے حملوں میں 135 افراد ہلاک،متعدد زخمی

شام : داعش کے حملوں میں 135 افراد ہلاک،متعدد زخمی

دمشق.........شام میں شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ (داعش ) کے حملوں میں 85 عام شہریوں اور 50 شامی فوجیوں سمیت 135 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔

دوسری جانب شامی شہروں کے محاصرے کے خلاف ملک گیر اور عالمی سطح پر احتجاج جاری ہے ، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن میں احتجاجی یاداشتیں بھی پیش کی گئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شام میں انسانی حقوق کے اداروں کی جانب سے جاری کردہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ پچھلے 24گھنٹوں کے ’’داعش‘‘ کے حملوں میں مشرقی شہر دیر الزور میں 85 عام شہریوںاور 50 فوجیوں سمیت 135 افراد ہلاک ہوئے۔

اسکی تصدیق انسانی حقوق آبزرویٹری نے اپنی رپورٹ میں کی ہے۔شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی صنعا کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں کم سے کم 300 شہری ہلاک ہوئے۔رپورٹ کے مطابق حلب شہرمیں شام کی سرکاری فوج نے معاون ملیشیا کے تعاون سے کئی دیہات پر قبضے کے لیے نئی فوجی کارروائی شروع کی ہے۔

ادھر حلب کے بعض دیہات سے داعش کی پسپائی کے بعد شامی فوج کو آگے بڑھنے کا موقع ملا ہے جس کے بعد شامی فوج ملک کے اقتصادی مرکز کہلوانے والے شہر پر قبضے کے لیے پرتول رہی ہے۔شامی اعتدال پسند اپوزیشن کی نمائندہ جیش الحر کے سربراہ جنرل احمد بری کا کہنا ہے کہ اسدی فوج حلب میں میں عفرین، نبل ، الزھراء اور باشکوی نامی محاذوں پر اپنی قوت مجتمع کر کے ایک نئے حملے کی تیاری کر رہی ہے۔

مزید خبریں :