17 جنوری ، 2016
دمشق....... شام میں کئی سال سے سرکاری فوج،اس کے حامی اجرتی قاتلوں اور بشارالاسد نواز لبنانی ملیشیا حزب اللہ کے جنگجوؤں کی جانب سے نہتے شہریوں کو بھوک اور ننگ میں مبتلا کرنے کے خلاف ملک گیر احتجاج جاری ہے۔
مقامی اور غیرملکی میڈیا کے مطابق انسانی حقوق کے کارکنوں نے گزشتہ روز شام کے محصورین کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن منایا۔ اس موقع پر ترکی، جرمنی، فرانس، آئرلینڈ، امریکا اور کینیڈا سمیت کئی عرب اور مغربی ممالک میں بڑے بڑے احتجاجی جلوس نکالے گئے۔
احتجاجی مظاہروں کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کے انسانی حقوقکے ادارے میں شام کے محصورین کی حمایت اور اسدحکومت اور اس کی حامی ملیشیا کی مسلط کردہ ناکہ بندیوں کے خلاف احتجاجی یاداشتیں بھی پیش کی گئیں۔
واضح رہے کہ شام میں پانچ برس سے جاری لڑائی میں اب تک ڈھائی لاکھ افراد سے زیادہ افراد ہلاک اور تقریباً ایک کروڑ 20 لاکھ نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں۔