انٹرٹینمنٹ
31 مئی ، 2012

’شیر‘ سلمان کی ’ٹائیگر‘ پر بھاری ثابت ہوگی، وویک اوبرائے

’شیر‘ سلمان کی ’ٹائیگر‘ پر بھاری ثابت ہوگی، وویک اوبرائے

ممبئی… بالی ووڈ اداکار وویک اوبرائے کئی فلاپ فلمیں دینے کے باوجود اب بھی کافی پر جوش ہیں، کہتے ہیں ان کی آنے والی فلم شیرسلمان خان کی ایک تھا ٹائیگر پر بھاری ثابت ہوگی۔ بظاہر مقابلے میں پلڑا بھاری نظر آتا ہے ٹائیگر سلمان کا، جن کی کامیاب فلموں کی تعداد وویک اوبرائے سے کہیں زیادہ ہے۔ ایشوریا کے قریب رہنے والے یہ رقیب ایک دوسرے سے بات تک نہیں کرتے ۔ وویک ایک بار تو سلمان سے معافی بھی مانگ چکے ہیں لیکن اب شیر کے روپ میں وہ ٹائیگر سلمان سے ٹکرانے کیلئے تیار ہیں۔ کئی فلاپ فلمز دینے والے وویک کو امید ہے کہ سلمان خان کی ایک تھا ٹائیگر کو ان کا شیر مات دیدیگا کیونکہ شیر ٹائیگر سے بڑا ہوتا ہے۔ اب یہ چٹکی ہے یا گیدڑ بھبکی، اس کا تو اس وقت ہی پتا چلے گا جب وویک کی فلم ریلیز ہوگی ۔

مزید خبریں :