دلچسپ و عجیب
19 جنوری ، 2016

ایمسٹرڈیم میں سجادلکش لائٹ فیسٹیول اختتام پذیر ہو گیا

ایمسٹرڈیم میں سجادلکش لائٹ فیسٹیول اختتام پذیر ہو گیا

ایمسٹرڈیم........ہالینڈ کے شہرایمسٹر ڈیم میں پھیلے روشنیوں کے خوبصورت نظا روں نے شہر یو ں کو اپنے سحر میں جکڑ ے رکھا تاہم دلکش میوزیکل روشنیاں بکھیر کر اب یہ رنگا رنگ فیسٹیول اختتام پذیر ہو گیا ہے۔

اس سالانہ فیسٹول میں نہ صرف ایمسٹر ڈیم کی مشہور نہراور اس پر بنا پُل بلکہ اِرد گِردعمارتوں کو بھی برقی قمقموں سے سجایا جاتا ہے جن کے علاوہ رنگ برنگی لائٹوں سے مزین مختلف شاہکار بھی دیکھنے والوں کو محظوظ کرنے کیلئے اس فیسٹیول کا حصہ بنائے جاتے ہیں۔

ہوا میں معلق جھلمل کرتی مسحور کن لائٹوں کا عکس جب نہر کے پانی میں پڑتا ہے تو یہ نظارہ کئی گنا حسین ہو جاتا ہے اور تو اورروشنیوں کی سینکڑوں تتلیاں بھی اپنا رنگ تبدیل کرتے ہوئے اُڑان بھرتی نظر آتی ہیں جنہیں اسمارٹ فون سے کنٹرول کیا جاتا ہے تاہم اپنی تمام تر رنگینیاں بکھیرتے ہوئے اب یہ لائٹ فیسٹیول اختتام پذیر ہو گیا ہے۔

مزید خبریں :