صحت و سائنس
31 مئی ، 2012

ڈینگی و ملیریا کا خدشہ: کے ایم سی کو اسپرے مہم کیلئے 35 گاڑیاں دینے کا فیصلہ

ڈینگی و ملیریا کا خدشہ: کے ایم سی کو اسپرے مہم کیلئے 35 گاڑیاں دینے کا فیصلہ

کراچی … شہر میں ڈینگی اور ملیر یا پھیلنے کے خدشے کے سبب حکومت سندھ نے کراچی میونسپل کارپوریشن کو 35 نئی گاڑیاں دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اسپرے مہم کوتیز کیا جاسکے۔ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز بلدیہ عظمی کراچی ڈاکٹر شوکت زمان کا کہنا ہے کہ کراچی میں ڈینگی اور ملیریا سے بچاوٴ کیلئے حکومت سندھ میونسپل کارپوریشن کو مزید 35 اسپرے کرنے والی سوزوکی گاڑیاں آئندہ ہفتے تک فراہم کردے گی جس کے بعد موٴثر طریقے سے اسپرے مہم کی جاسکے گی۔ اس سے قبل کے ایم سی کے پاس 22 گاڑیاں موجود تھیں، اب ان کی تعداد 57 ہوجائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ شہر میں مچھروں کے ذریعے پھیلنے والی بیماریوں کی روک تھام نہایت ضروری ہے اور بچاوٴ کیلئے اسپرے مہم کا موٴثر ہونا بھی شرط ہے۔

مزید خبریں :