19 جنوری ، 2016
ایڈن برگ........اسکاٹ لینڈ کے جزیرے ’’بیرن آئی لینڈ‘‘ سے ماہرین نے سانپ کے سائز کا کیچوا دریافت کیا ہے جو ایک عام کیچوے سے3سے 4گنا بڑا ہے۔
محققین کے مطابق اس کیچوے کی لمبائی41سینٹی میٹر ہے اور اس کا وزن12.5گرام بتایا جارہا ہے جبکہ عام طور پر ایک کیچوے کا وزن4سے5گرام ہوتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کیچوے کا سائز اس جگہ کے ویران ہونے کی وجہ سے ہے، اس لئے اب تک یہ کیچو ا محفوظ ہے اور بڑھ رہا ہے۔