پاکستان
31 مئی ، 2012

ماتلی :زرداری اور گیلانی ملک اور عوام کی جان چھوڑ دیں، نواز شریف

ماتلی :زرداری اور گیلانی ملک اور عوام کی جان چھوڑ دیں، نواز شریف

ماتلی … مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ حکمران اپنے مینڈیٹ سے تجاوز کررہے ہیں، عوام نے قوم کی خدمت کیلئے ووٹ دیا تھا مگر حکمرانوں نے ایسا نہیں کیا، زرداری اور گیلانی ملک اور عوام کی جان چھوڑ دیں، میرے دور میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہوتی تھی، آج لوڈ شیڈنگ کے باوجود بھی لوگوں کے بل اتنے ہی آتے ہیں۔ ماتلی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ سیلاب کے دوران سندھ میں حکومت کہیں نظر نہیں آئی، عوام سے ووٹ مانگنے نہیں آیا، حکومت انتخابات کرائے، عوام اس سے تنگ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں سندھ کی تقسیم کی بات نہیں کروں گا، سندھ محبت ریلی سندھ کی تقسیم کے خلاف تھی، محبت ریلی پر فائرنگ سے 12 لوگ مرجاتے ہیں، کسی کو پرواہ نہیں۔ نواز شریف نے کہا کہ زرداری صاحب دوسری جگہ تقسیم کی بات کرتے ہیں، انہیں چاہئے کہ وہ سوچ سمجھ کر ملکی معاملات پر بات کیا کریں، انہیں صدر میں نے منتخب نہیں کیا۔ صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ حکمران اپنے مینڈیٹ سے تجاوز کررہے ہیں، عوام نے قوم کی خدمت کیلئے ووٹ دیا تھا مگر حکمرانوں نے ایسا نہیں کیا، صدر آصف زرداری اور وزیراعظم یوسف رضا گیلانی قوم کی جان چھوڑ دیں۔ ان کا کہنا ہے کہ میرے دور میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوتی تھی، آج لوڈشیڈنگ کے باوجود بھی لوگوں کے بل اتنے ہی آتے ہیں۔

مزید خبریں :