پاکستان
31 مئی ، 2012

صدر نے پنجاب میں دو نئے صوبے قائم کرنے کے لیے اسپیکر کوریفرنس بھیج دیا

صدر نے پنجاب میں دو نئے صوبے قائم کرنے کے لیے اسپیکر کوریفرنس بھیج دیا

اسلام آباد…صدر آصف علی زرداری نے پنجاب میں دو نئے صوبے قائم کرنے کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کو ریفرنس بھجوادیا ہے،صدارتی ترجمان کے مطابق صدر مملکت نے اس ریفرنس میں اسپیکر قومی اسمبلی سے آئینی ترامیم کے لیے کمیشن تشکیل دینے کے لیے کہا ہے تاکہ کمیشن کی رپورٹ کی بنیاد پر آئینی ترامیم کا عمل شروع کیا جائے گا ۔کمیشن میں سینٹ اور قومی اسمبلی سے چھ چھ جبکہ پنجاب اسمبلی سے دو ارکان لینے کو کہا گیا ہے۔کمیشن ایک ماہ میں اپنی رپورٹ پیش کریگا۔ریفرنس میں پنجاب اور قومی اسمبلیوں کی قرار دادوں کا بھی حوالہ دیا گیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ کمیشن ملتان اور بہاولپور صوبوں کی تشکیل کے حوالے سے کام کریگا۔

مزید خبریں :