01 جون ، 2012
لاہور… لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے مینار پاکستان پر احتجاجی کیمپ لگا لیا ہے۔ آج کیمپ آفس میں ہونے والے اجلاس میں وزیراعلی پنجاب نے بازو پر سیاہ پٹی باند کر شرکت کی۔ اجلاس میں واسا کے اعلی حکام نے شرکت کی جنہوں نے لاہور میں پانی کی قلت کے حوالے سے وزیراعلی کوبریفنگ دی ۔ واسا حکام نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ پانی کی قلت دورکرنے کیلئے دوسے تین گھنٹے کے لئے جنریٹرلئے گئے تھے تاہم طویل لوڈشیڈنگ کے باعث جنریٹرز زیادہ مدت کیلئے درکارہوں گے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے واسا حکام کو ہدایت کی کہ پانی کی قلت کے خاتمے کیلئے 24،24گھنٹے کیلئے جنریٹر کر ائے پر حاصل کئے جائیں۔آج وزیراعلی شہبازشریف سے کیمپ آفس میں سندھ سے آئے ہوئے صحافیوں کاوفد بھی ملاقات کرے گا۔