25 جنوری ، 2016
نئی دہلی .....عام طور پر دلہن میرج ہال میں یا تو ڈولی میں آتی ہے یا کسی چمچماتی گاڑ ی میں ،لیکن بھارت میں ایسا انوکھا منظر دیکھا گیا، جس نے سب کو حیران کردیا ہے ۔
احمد آباد سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون پروفیسر اپنی ہی شادی کے موقع پر روایتی ڈولی یا گاڑی کی بجائے موٹر سائیکل پرمیرج ہال پہنچی جہاں انکا پر تپاک استقبال کیا گیا۔
اس انوکھے طرزسے میرج ہال میں انٹری دینے والی خاتون کمپیوٹر سائنس کی پروفیسر ہیں ،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مجھے بچپن سے ہی بائیک چلانا بے حد پسند ہے اس لئے میں نے یہ طے کرلیا تھا کہ اپنی شادی کے دن میں خود بائیک چلا کر ہال پہنچوں گی۔