25 جنوری ، 2016
کراچی......کراچی کے ایک جوڑے نے الزام عائد کیا ہے کہ کراچی کے سول اسپتال میں ان کا نومولود بچہ تبدیل کر دیا گیاہے۔
والدین نے یہ الزام لگایا ہے کہ ان کے ہاں بیٹا پیدا ہوا تھا، جبکہ 20دن بعد ایک مردہ بچی ان کے حوالے کر دی گئی۔
اے ایم ایس سول اسپتال ڈاکٹر عبدالقادر نے بتایا کہ اس معاملے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنا دی گئی ہے، جو دو روز میں تحقیقاتی رپورٹ ایم ایس کو جمع کرائے گی۔