پاکستان
29 جنوری ، 2016

لاہور میں بارش کے بعد ،سموسوں اور پکوڑوں کے ساتھ موسم کا لطف

لاہور میں بارش کے بعد ،سموسوں اور پکوڑوں کے ساتھ موسم کا لطف

لاہور......لاہور میں بارش نے موسم کیا بدلا،شہریوں کی کھانے پینے کا شوق بھی جوبن پر آگیا۔ انہوں نے گرما گرما سموسوں اورپکوڑوں کے ساتھ بھیگے موسم کا لطف اٹھایا۔

بارش کی رم جھم، گرما گرم سموسے، کوئی ہاتھ نہ روک پائے،چنے اور چٹنی کے ساتھ سموسے بھی کھائے اور گھر والوں کے لیے بھی پیک کروائے۔ کھانے والوں کا کہنا تھا، کپڑے بارش سےبھیگے ہوں اور گرم سموسے بھی مل جائیں، تو یہ انمول تحفہ محسوس ہوتے ہیں ۔

بارش ہو،پکوڑے نہ کھائیں جائیں،ایسا بھلا کیسے ممکن،پکوڑوں کے شوقین حضرات ریڑھیوں کے گرد کھڑے ہو کر اپنی اپنی باری کے منتظر دکھائی دیے،کسی نے صرف پکوڑے کھائے توکسی نے نان بھی کھایا ۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ بارش کےباعث رش بڑھ جاتا ہے اورسیل بھی کئی گنا بڑھ جاتی ہے۔زندہ دلان لاہور کا کہنا ہے کہ سموسے اور پکوڑے،بارش کی سوغات ہیں،جس کے بغیر موسم کا مزہ پھیکا رہ جاتا ہے۔

مزید خبریں :