30 جنوری ، 2016
نیویارک .....عیسائیوںکےروحانی پیشوا پاپ فرانسیس کی گاڑی امریکا میں82ہزار ڈالر میں فروخت کر دی گئی ہے۔
فلیڈیلفیا آٹو شو میں نیلام ہونے والیFiat500Lماڈل کی یہ گاڑی پاپ فرانسیس نے گزشتہ سال اپنے پہلے امریکی دورے میں استعمال کی تھی۔
یہ گاڑی’ چیپ میپ ‘آٹو اسٹور کے مالک مائیکل اور کیٹ شیپ مین نے خریدی ہے جس کے پیسے فلیڈیلفیا میں قائم ایک چرچ کو فنڈ کردئیے جائیں گے۔