دلچسپ و عجیب
30 جنوری ، 2016

ہوا کو پانی میں تبدیل کرنے والی انوکھی بوتل ایجاد

ہوا کو پانی میں تبدیل کرنے والی انوکھی بوتل ایجاد

ویانا.......آج کے جدید دور میں بھی دنیا کے کئی شہر پانی جیسی بنیادی ضرورت سے محروم نظر آتے ہیں۔اس پریشانی سے نجات دلانے کے لئے آسٹرین ماہرین نے ایک ایسی بوتل تیار کی ہے جو ہوا کو پانی میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

سائنسدانوں کے مطابق اگر فونٹس نامی اس بوتل کو کسی نمی والی جگہ پر رکھا جائے اور سولر پاور کے ساتھ کنڈنسیشن کے عمل سے گزارا جائے تو ہوا میں موجودنمی جمع ہوکر صاف پانی کی صورت اختیار کرلے گا۔

اس بوتل کے ذریعے ایک گھنٹے میں آدھا لیٹر پانی جمع کیا جاسکتا ہے۔فونٹس کے موجد کرسٹوف کے مطابق اس کی قیمت سو ڈالر سے بھی کم رکھی جائے گی۔

مزید خبریں :