30 جنوری ، 2016
ٹوکیو........جاپان میں شوہروں نے اپنی بیویوں کو خوش کرنے کیلئے انوکھا انداز اپنایا اور بلند آواز میں اظہارِ محبت کرتے دکھائی دئیے۔
ٹوکیو کے ایک پارک میں منعقدہ اس دلچسپ مقابلے میں گلدستہ تھامے شوہر اسٹیج پر مائیک کے سامنے پہنچے اور کسی رومانٹک فلم کے ہیرو کے انداز میں با آوازِ بلند چیختے ہوئے بیویوں کا ہر مشکل میں ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا اور انہیں خوش کرنے کیلئے دلچسپ حرکات بھی کرتے دکھائی دئیے۔
اس مقابلے میں بڑی تعداد میں مقامی افراد نے شرکت کی اور اپنی بیویوں پر فخر کرتے ہوئے ان سے شدید محبت کا بھی اظہار کیا۔