30 جنوری ، 2016
کولوراڈو........امریکی ریاست کولوراڈو میں بر ف سے مجسمے تر اشنے کی26 ویں سالانہ عالمی چیمپئن شپ کا آ غا ز ہوگیا ہے ۔
اس مقابلے میں دنیا بھر سے بر ف سے مجسمہ سازی کے ماہر فنکار وں کی پندرہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہوں نے بر ف کے وزنی بلا کس سے خو بصورت بر فیلے شاہکار تر اشنے کی تیاریا ں شرو ع کر دی ہیں جبکہ ایک فن پارے کی تیاری میں 20ٹن برف استعمال ہوتی ہے اور مجسموں کی زیادہ سے زیادہ اونچائی 12سے 15فٹ تک ہوتی ہے۔
ماہر فنکار مختلف اوزار اور اپنی مہارت کے ذریعے برف کو خو بصورت فن پاروں میں بدلنے میں مصروف ہیں جن کی نما ئش 7 فر وری تک جا ری رہے گی۔