02 فروری ، 2016
نیویارک.......ٹیکنالوجی کی دنیا میں چند بڑی کمپنیوں میں سے ایک ایپل کو گوگل کی مالک کمپنی ایلفابیٹ نے شکست دید ی ہے اور دنیا کی سب سے زیادہ مالیت والی کمپنی کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔
ایک اندازے کے مطابق ایلفابیٹ کی مالیت 568 ارب ڈالر ہے جبکہ ایپل کی مالیت 535 ارب ڈالر ہے،ایلفابیٹ کی چار ماہ میں پانچ ارب ڈالر کی آمدنی ہوئی ہے۔
گوگل کی ایپلی کیشنز اور دیگر مصنوعات کا مقابلہ ایپل آئی فون سے ہے، ماہرین ایلفابیٹ کا سب سے کامیاب کمپنی کا اعزاز ٹیکنالوجی کے میدان میں سبقت لیے جانے کے طور پر بھی دیکھ رہے ہیں ۔