03 فروری ، 2016
لندن .....برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ایک ایک کوہ پیما نے ہمالیہ کے پہاڑی سلسلے میں ایک جگہ قدموں کے نشانات دریافت کئے ہیں ،جن کے بارے میں اس کا دعویٰ ہے کہ نشانات برفانی انسان یٹی کے قدموں کے ہیں۔
کو ہ پیما کا کہنا ہے کہ اس دوردراز علاقے میں انسان نہیں آتے ا س لئے پاؤں کے نشانات کسی یٹی یا برفانی انسان کے ہی ہوسکتے ہیں۔
66 سالہ کوہ پیما کو یہ نشانات بھوٹان میں گنکھر پینسم پہاڑوں پر ملے ہیں جو ایک قطار میں بالکل سیدھے ہیں ۔ واضح رہے کہ عجیب و غریب برفانی انسان کی داستانیں دنیا کے تمام برفیلے علاقوں میں مشہور ہیں اور ہمالیائی خطوں میں اسے ’یٹی‘ کا نام دیا گیا ہے جب کہ بھوٹان کے قصوں میں اسے ’میگو‘ کہتے ہیں۔