03 فروری ، 2016
نیویارک .....امریکی طبی ماہرین نے ایسا انوکھا کیمرہ تیار کر لیا ہے جس سے جلد کی گہرائی میں خون کے بہاؤ کی تصاویر دیکھی جا سکتی ہیں۔
ا مریکا کی یونیورسٹی آف واٹرلو کے ماہرین کی جانب سے تیار کئے جانے والے اس جدید نظام کو ہیموڈائنامک امیجنگ سسٹم کا نام دیا گیا ہے جس کے ذریعے خون، رگوں اور دل کے امراض کی پیشگوئی بھی ممکن ہوسکے گی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس جدید سسٹم کے باعث ماہرین کے مطابق اس نظام کے ذریعے بوڑھے افراد میں خون کے دباؤ سے وابستہ امراض کی بروقت تشخیص کی جاسکے گی۔
ماہرین کے مطابق یہ نظام ایکس رے اور الٹراساؤنڈ سے بھی محفوظ ہے جس میں جلد پڑنے والی روشنی میں تبدیلی سے خون کے بہاؤ کو نوٹ کیا جاسکتا ہے جس سے کئی بیماریوں کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔