دلچسپ و عجیب
03 فروری ، 2016

اسپین میں یورپ کا پہلا زیر آب میوزیم قائم

اسپین میں یورپ کا پہلا زیر آب میوزیم قائم

میڈرڈ......اسپین کے ایک جزیرے میں یورپ کا پہلا زیر آب میوزیم بنایا گیا ہے جو سمندر کی 15میٹر گہرائی میں موجود ہے۔

زیرسمندر یورپ کےپہلے اس میوزیم میں 300انسانی مجسمے رکھے گئے ہیں جو سمندر میں موجود پودوں اور آبی حیات کے لئے کشش کا سبب بنے ہوئے ہیں۔

میوزیم میں رکھے مجسمے برطانوی مجسمہ سازجیسن ڈی کائرزٹیلر نے نہایت مہارت سے تخلیق کئے ہیں جس کا مقصد آبی زندگی کو مزید خوبصورت بنانا ہے۔

مزید خبریں :