03 فروری ، 2016
ابوظہبی......متحدہ عرب امارات کے دارلحکومت ابوظہبی میں چوتھے سالانہ قصر الحصن فیسٹول آغاز ہوگیا ہے جس میں دنیا بھر سے لوگ بڑی تعداد میں شرکت کے لئے پہنچے ہوئے ہیں۔
ہرسال منعقد ہونے والے اس رنگا رنگ فیسٹیول میں عربوں کے روایتی آرٹ اور ثقافتی ورثہ کے علاوہ ان کی طرز زندگی کو بھی اجاگر کیا جاتا ہے جس میں ہاتھ سے تیار کی گئی اشیاء لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہوتی ہیں۔
ابو ظہبی میں منعقد ہونے والا قصر الحصن نامی یہ فیسٹیول اس ماہ کی13تاریخ تک اپنی پوری آب و تاب سے جاری رہے گا۔