دلچسپ و عجیب
04 فروری ، 2016

کینیڈا میں بر ف سے بنا ہو ٹل ایک بار پھرعوام کیلئے کھو ل دیا گیا

کینیڈا میں بر ف سے بنا ہو ٹل ایک بار پھرعوام کیلئے کھو ل دیا گیا

کیوبیک......کینیڈا میں بر ف سے بنا ہوٹل ایک مرتبہ پھرعوام کے لئے کھو ل دیاگیا ہے جہاں سیا حو ں کی آمدر فت کا سلسلہ بھی شر وع ہو گیاہے ۔

کینیڈا کے شہر Quebec میں قائمHotel de Glaceنامی اس منفر د ہو ٹل کی تعمیر میں پا نچ سو ٹن سے زائد بر ف استعما ل کی گئی ہے جس کی راہداریوں اور کمر ورں سمیت تما م آرائشی اشیا ء بھی بر ف سے ہی تیا ر کی گئی ہیں جبکہ جن گلاسوں اور پلیٹس میں کھانے اور جوس دئیے جاتے ہیں وہ بھی مکمل طور پر برف کےہوتے ہیں ۔3ہزار اسکوائر میٹر رقبے پر پھیلے اس ہو ٹل میں رہا ئش کے لئے 36کمرے بھی موجود ہیں جہاں 88افراد باآسانی رہا ئش اختیا ر کر سکتے ہیں۔ یہ ہو ٹل ہر سال سر دی کے مو سم میں تعمیر کیا جا تا ہے جو بہار کی آمد تک پگھل کر ختم ہو جا تا ہے ۔

مزید خبریں :