دلچسپ و عجیب
04 فروری ، 2016

خلائی اسٹیشن میں پانی کے بلبلے کیساتھ پنگ پونگ کھیلنے کا تجربہ

 خلائی اسٹیشن میں پانی کے بلبلے کیساتھ پنگ پونگ کھیلنے کا تجربہ

لندن......برطانوی خلابازٹم پیک نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر پانی کے بلبلے کے ساتھ پنگ پونگ کھیلنے کاایسا انوکھا مظاہرہ پیش کیا جس نے سب کو حیران کردیا ۔

ٹم پیک نے برطانوی اسکول کے بچوں کے لئے انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن سے براہ راست 20منٹ کا لائیو سیشن رکھا جس میں انہوں نے پانی کے بلبلے کے ساتھ پنگ پونگ کھیل کر بتایا کہ کس طرح پانی خلا میں بکھرتا نہیں بلکہ اپنی شکل میں ہی موجود رہتا ہے۔ دلچسپ مظاہرے میں ٹم پیک نے ہائیڈرو فوبک پیڈل کا استعمال کیا جس سے پانی اوپر نیچے کی جانب اچھلتا رہا۔

مزید خبریں :