02 جون ، 2012
نیویارک…این جی ٹی… بچے جب نیا ،نیا بو لنا شروع کر تے ہیں تواکثرو بیشتراُن کا ادا کیا گیا پہلا لفظ ماماہی ہو تا ہے ۔ یہتصویربھی ایک ایسے دو سالہ قوتِ سماعت سے محروم امریکی بچے کی ہے جس نے پہلی بار آلہ سماعت پہننے کے بعدجب اپنی ماں کی سنی تواُس کی خوشی کا عالم ناقابل بیان بن گیا پیدائشی طور پر قوتِ سماعت سے محروم اس بچے کوجب ٹیکنالوجی سے لیس آلہ سماعت کان میں پہنایا گیا تو اس کی ماں نے اس کا نام لے کر اسے پکارا جسے سن کر اس بچے نے منہ سے عجیب وغریب الفاظ نکال کر خوشی کے ساتھ ساتھ حیرت کا بھی اظہار کیا۔