دلچسپ و عجیب
09 فروری ، 2016

ہانگ کانگ: نئے سال کو خوش آمدید کہنے کیلئے رنگارنگ پریڈ

ہانگ کانگ: نئے سال کو خوش آمدید کہنے کیلئے رنگارنگ پریڈ

بنکاک ......ہر سال کی طرح اس سال بھی ہانگ کانگ میں نئے سال کو خوش آمدید کہتے ہوئے شاندار پریڈ کا اہتمام کیا گیا ہے ، جس میں ہزاروں ا فراد نے شریک ہو کر نئے سال کا جشن منایا۔

صدیوں قدیم اس روایت میں کئی افراد دلچسپ کاسٹیومز پہن کر دھول کی تھاپ پر سڑکوں پر نکلتے ہیں اور جھومتے گاتے ہوئے انوکھے انداز میں نئے سال کو خوش آمدید کہتے ہیں ۔

اس موقعے پر نوجوانوں سمیت بچے بھی بڑی تعداد میں پریڈ میں شریک ہوئے جبکہ ڈریگن ڈانس اور منکی ڈانس سمیت لاتعداد روشنیوں سے سجے دیوہیکل فلوٹس بھی پریڈ کا حصہ بنائے گئے جس نے تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔

مزید خبریں :