10 فروری ، 2016
اورورو.......ہر سال کی طرح اس سال بھی بولیویا کے شہر اورورومیں سالانہ ڈانسنگ ڈیولز فیسٹیول کاانعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
رنگوں سے بھرے اوروروکارنیول نامی اس فیسٹیول میں ہزاروں مقامی افراد شیطانی ماسک لگائے اورمختلف رنگوں کے مخصوص کاسٹیومزپہنے مرکزی شاہراہوں پر نکل آئے اور خوب ہلہ گلہ کیا ۔
واضح رہے کہ ہر سال فیسٹیول کے موقع پر بچے بڑے،مرد و خواتین سب ہی اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اورملک بھر کی سڑکوں پرانتہائی جارحانہ اندازمیں رقص کرتے نظر آتے ہیں۔