10 فروری ، 2016
ممبئی......یوں تو دنیا میں طرح طرح کے کھانوں کا ذوق و شوق رکھنے والے پائے جاتے ہیں لیکن اس بھارتی دیہاتی کے تو ڈھنگ ہی نرالے ہیں۔
بھارتی ریاست اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے 45سالہ ہنس راج کا من پسند کھانا مٹی ہے اور ہنس راج روزانہ ایک پلیٹ بھر کے کھاتا ہے۔ہنس راج کا کہنا ہے کہ اس نے 20سال کی عمر میں پہلی مرتبہ مٹی کھائی اور آہستہ آہستہ اسے عادت پڑ گئی۔
منفرد شوق رکھنے والے اس شخص کا کہنا ہے کہ اس کے آگے دنیا کاعمدہ اور مہنگا ترین کھانا بھی رکھ دیا جائے تو وہ پھر بھی مٹی ہی کھانا پسند کرے گا۔