دلچسپ و عجیب
10 فروری ، 2016

فیس بک پوسٹ نظر انداز کرنا مایوسی کا سبب بننے لگا

فیس بک پوسٹ نظر انداز کرنا  مایوسی کا سبب بننے لگا

نیو یارک......ایک تازہ تحقیق کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پرآپ کے دوستوں کی جانب سے آپ کے اسٹیٹس یا تبصروں کو نظر انداز کرنا آپ کی خود اعتمادی میں کمی کا باعث بن سکتا ہے۔

آسٹریلیا کی کوئینز لینڈ یونیورسٹی کے ماہرین کاکی تحقیق کے مطابق فیس بک پر بہت زیادہ ایکٹیو رہنے والوں کی خود اعتمادی کا دارومداران کے دوستوں کی جانب سے انہیں ملنے والی پذیرائی پر ہوتا ہے۔

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دوسرے افراد کی جانب سے کسی کی بھی پوسٹس کو نظر انداز کیا جانا خود اعتمادی میں کمی کا باعث بن جاتا ہے کیونکہ اس سے لوگ احساسِ کمتری میں مبتلا ہو جاتے ہیں اور خود کو قابلِ رحم اور بے کار سمجھنے لگتے ہیں۔

مزید خبریں :