دلچسپ و عجیب
15 فروری ، 2016

فرا نس میں آئی ہزارو ں کینو ؤں اور لیموں سے بنے فن پاروں کی بہار

فرا نس میں آئی ہزارو ں کینو ؤں اور لیموں سے بنے فن پاروں کی بہار

پیرس ......کینو کھا نے میں تو مزیدار ہو تے ہی ہیں، لیکن اس سے بنا ئے گئے فن پا رے بھی کم حسین نہیں ہوتے ،مینٹن میں83ویں سالانہ کینو اور لیموں کے میلے کاآغاز ہو گیا۔

فرا نس کے علاقے مینٹن میں لیموں اور کینو ؤں کے سالانہ میلے کا شاندار آغاز ہو گیا ہے جسکے لیے ہزاروں کینو ؤ ں اور لیموں کی مدد سے دلچسپ مجسمے تخلیق کیے گئے ہیں۔

83ویں سالانہ فیٹ دی اسٹرون کے موقع پر جہاں سینکڑوں کینوؤں اور لیموں کی مدد سے دیوہیکل بھالو،ڈریگن اورفیس ماسک تیار کیا گیا ہے، وہیں ٹیمپلز، ریو ڈی جنیرو ،ٹیراکوٹا وارئیرزاور گیشا سمیت دیگر کئی مجسمے بھی توجہ کا مرکز ہیں۔

13فروری سے شروع ہونیوالا یہ لیمن فیسٹیول2مارچ تک جاری رہیگا، جس میں ہزاروں افراد کی شرکت متوقع ہے۔

مزید خبریں :