16 فروری ، 2016
ماسکو ......کہتے ہیں دوستی کا جذبہ ہر قسم کی تفریق سے آزاد ہوتا ہے لیکن ایسا انوکھا نظارہ بھی یقیناًآپ نے اس سے قبل نہیں دیکھا ہو گا۔
روس کے ایک فارم ہاؤس میں موجود ننھے شیرکی دوستی بھیڑ کے بچوں سے ہو گئی ہے جو دن کا بیشتر حصہ آپس میں کھیلتے کودتے ہوئے گزار دیتے ہیں۔
فارم ہائوس میں موجود ننھا شیر نہ تو اپنے ان دوستوں کو کوئی نقصان پہنچاتا ہے نہ ہی ان کو ستاتا ہے ، دوسری جانب چھوٹی چھوٹی بھیڑیں بھی اپنے اس دوست سے ڈرے بغیراس کا ساتھ دیتی ہیں ۔کیوں جناب ہو گئے نہ حیران۔۔!!