پاکستان
04 جون ، 2012

ملتان: مکان کا معاوضہ نہ ملنے پر مزدور نے فلائی اوور سے کود کر خود کشی کرلی

ملتان: مکان کا معاوضہ نہ ملنے پر مزدور نے فلائی اوور سے کود کر خود کشی کرلی

ملتان … ملتان میں فلائی اوور کی زد میں آنے والے مکان کا معاوضہ نہ ملنے پر 3 بچوں کے باپ نے فلائی اسی اوور سے کود کر اپنی جان دے دی ۔ پولیس کے مطابق چوک قذافی فلائی اوور کی تعمیر کے دوران محمد امجد کا 8 مرلہ کامکان اسی فلائی اوور کی تعمیر کی زد میں آگیا محمد امجد اپنے مکان کا معاوضہ لینے کیلئے این ایچ اے آفس کے چکر لگاتا رہا، اراضی محمد امجد کے دادا محمد علی کے نام ہونے کی وجہ سے اسے معاوضہ نہ ملا جس سے اس کے گھر کے حالات بد سے بدتر ہوتے چلے گئے اور وہ ذہنی مریض بن گیا۔ حالات سے دلبرداشتہ ہو کر محمد امجد نے جناح فلائی اوور چوک قذافی پر چڑھ کر چھلانگ لگا دی جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔ محمد امجد 3بچوں کا باپ تھا اور محنت مزدوری کرکے اپنے بال بچوں کا پیٹ پالتا تھا ۔

مزید خبریں :