04 جون ، 2012
گوجرانوالہ … گوجرانوالہ میں گھریلو ناچاقی پر سسرالیوں کی جانب سے مٹی کا تیل چھڑک کر جلائی گئی خاتون دم توڑ گئی۔ پولیس نے خاتون کی ساس سمیت 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز گوجرانوالہ کے علاقے عدیل ٹاوٴن میں سسرالیوں نے 2 بچوں کی ماں عاصمہ نامی خاتون کو گھریلو ناچاقی پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگادی تھی،جسے تشویشناک حالت میں لاہور کے میو اسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ پولیس نے عاصمہ کو آگ لگاکر قتل کرنے کے الزام میں ساس سمیت 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔