پاکستان
04 جون ، 2012

ہمارے دور میں سندھ تقسیم نہیں ہوگا، آصف زرداری قائد ہیں، منظور وسان

ہمارے دور میں سندھ تقسیم نہیں ہوگا، آصف زرداری قائد ہیں، منظور وسان

خیر پور … سابق وزیر داخلہ سندھ منظور حسین وسان کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے دور میں سندھ تقسیم نہیں ہوگا، قوم پرستوں نے ہمیشہ ووٹ پی پی کو دیئے آئندہ بھی دیں گے۔ سابق وزیر داخلہ سندھ اور پیپلزپارٹی کے رہنما منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، صدر زرداری ہمارے قائد ہیں، مجھے کسی سے شکایت نہیں، تمام اتحادی دوست ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کے سندھ میں جلسے سے پیپلزپارٹی کو فرق نہیں پڑتا، سندھ کے قوم پرستوں نے ووٹ ہمیشہ پیپلزپارٹی کو دیئے اور آئندہ بھی دیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے دور میں سندھ تقسیم نہیں ہوگا، طبیعت کی ناسازی کے باعث کچھ وقت آرام کروں گا۔

مزید خبریں :