04 جون ، 2012
لاہور … ای ڈی او ایجوکیشن نے پنجاب حکومت کی جانب سے چھٹیوں کے اعلان کے باوجود تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کے خلاف کارروائی شروع کرتے ہوئے 110 نجی اسکولوں کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے۔ ای ڈی او ایجوکیشن پنجاب پرویز اختر کا کہنا ہے کہ چھٹیوں کے اعلان کے باوجود تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے پر 110 نجی اسکولوں کو شوکاز نوٹس جاری کئے گئے ہیں ان اسکولوں کو 7 دن میں نوٹس کا جواب دینا ہوگا۔ ای ڈی او ایجوکیشن پنجاب کا کہنا ہے کہ اگر مذکورہ اسکولوں نے تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کی مناسب وجہ پیش نہیں کی تو ان اسکولوں کو سیل کردیا جائے گا۔