04 جون ، 2012
نواب شاہ…نواب شاہ میں سندھ ترقی پسند پارٹی کی جانب سے سکرنڈ روڈ سے پریس کلب تک مہاجر صوبے کے خلاف سندھ محبت ریلی نکالی گئی ، ریلی میں سینکڑوں افراد کی شرکت مہاجر صوبے کے خلاف نعر ے بازی بھی کی گئی ۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پارٹی پرچم اور بینرز اْٹھا رکھے تھے جن پر سندھ کی وراثت نامنظور، سندھ دشمن منصوبہ نا منظور، سندھ میں مہاجر صوبہ نا منظور ہے کہ نعرے درج تھے۔ ریلی نئے ناکے سکرنڈ روڈ سے نکلی اور شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پر اختتام پزیر ہوئی جہاں ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سندھ ترقی پسند پارٹی کے ضلعی صدر نثار احمد کیریو۔ عمران کیریو خالق داد بروہی و دیگر نے کہا کہ ہم سندھ کی تقسیم ہر گز برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مہاجر صوبے کا نعرے لگانے والے یہ بات اچھی طرح سن لیں کہ سندھ کا ایک بھی بیٹا جب تک زندہ ہے وہ مہاجر صوبہ بننے نہیں دے گا۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ کراچی میں پْر امن سندھ محبت ریلی پر فاائرنگ کرکے بے گناہ لوگوں کو قتل کرنا بزدلی ہے اس طرح کے ہھتکنڈے استعمال کرکے وہ مہاجر صوبہ نہیں بنا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ مہاجر صوبے کی چاکنگ کی بھرپور مزہمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے اس مظاہرے میں سینکڑوں افراد نے شرکت کرکے یہ ثابت کردیا کہ سندھ کے غیرت مند سندھ کی تقسیم ہر گز نہیں ہونے دیں گے۔