04 جون ، 2012
کراچی … ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے منتخب نمائندے شب و روز عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کوشاں اور سرگرم عمل رہتے ہیں۔ ایم کیو ایم کے اعلامیئے کے مطابق ڈاکٹر فاروق ستارنے ان خیالات کا اظہار عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں کراچی کے علاقے رنچھوڑ لائن اور لیاری کے مختلف علاقوں کے دورے کے دوران شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر تنظیمی کمیٹی کے انچارج حماد صدیقی، ارکان صوبائی اسمبلی شعیب ابراہیم، طاہر قریشی بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے عوام کے مسائل سنے اوران کے حل کیلئے موقع پر متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں۔ بعدمیں انہوں نے جرائم پیشہ افرادکے ہاتھوں جاں بحق ہونے والوں کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔