04 جون ، 2012
کراچی … بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان نیٹو ٹرک اور کنٹینر کیلئے 1800سے 2 ہزار ڈالر تک کی ٹرانزیشن فیس لینے پر آمادہ ہوگیا ہے۔ بھارتی خبر ایجنسی کے مطابق پاکستان کے سرکاری عہدیدار نے بتایا ہے کہ پاکستان نے امریکا کے ساتھ مذکرات کے دوران نیٹو ٹینکر کے داخلے کی فیس 5ہزار ڈالر سے کم کردی ہے اور اب پاکستان نے اس کیلئے 1800سے 2 ہزار فیس کی شرط رکھی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان اس پر بات چیت جاری ہے۔ سرکاری عہدیدار کا کہنا تھا کہ اگر امریکا اس فیس پر راضی ہوجاتا ہے تو دونوں ممالک کے درمیان تناوٴ کم ہوجائے گا اور نیٹو سپلائی لائن بحال کردی جائے گی۔ پاکستان نے سلالہ چیک پوسٹ پر 24 فوجیوں کی شہادت کے بعد نیٹو سپلائی کے راستے بند کردیئے تھے۔