پاکستان
04 جون ، 2012

لاڑکانہ : زہریلی لسی پینے سے 40بچوں سمیت 60افراد بیہوش

لاڑکانہ…لاڑکانہ میں زہریلی لسی پینے سے ایک ہی خاندان کے 40بچوں سمیت 60افراد بے ہوش ہوگئے۔ تمام افرادکو اسپتال منتقل کردیا گیا۔جہاں 17بچوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ یہ واقعہ پیش لاڑکانہ کے گوٹھ موریو میں پیش آیا جب صبح خاندان کے تمام افراد نے اکٹھے بیٹھ کر ناشتہ کیا کہ اچانک تمام افراد بے ہو گئے، متاثر ہونیوالوں میں 40بچے اور 20خواتین و مرد شامل ہیں۔ جنہیں بچوں کے اسپتال اور چانڈکا میڈیکل اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے ، ڈاکٹروں کا کہنا ہے 17بچوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

مزید خبریں :