پاکستان
04 جون ، 2012

مانسہرہ میں بس گہری کھائی میں جا گری،2افراد جاں بحق

لاہور…مانسہرہ میں لاہور سے بالاکوٹ جانیوالی بس کا بریک فیل ہونے سے بس کھائی میں جاگری ، حادثے میں دو افراد ہلاک اور 4زخمی ہوگئے۔ مسافروں نے جیونیوز کو بتایا کہ بس کے بریک گوجرانوالہ میں خراب ہوگئے تھے اور مسافروں کے اسرار کے باوجود ڈرائیور نے بریک ٹھیک نہیں کرائے۔مانسہرہ بائی پاس روڈ پر بس ڈرائیور سے اچانک بے قابو ہوگئی اور اس نے ہوٹل کی دیوار سے ٹکرا کر اسے روکنے کی کوشش کی، تاہم گاڑی پھسل کر کھائی میں جاگری، اس دوران کئی مسافرو ں نے چھلانگ لگاکر جان بچائی۔ حادثے میں دو مسافر ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو فوری طورپر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزید خبریں :