04 جون ، 2012
اسلام آباد…یورپی یونین کی خارجہ اور سیکیورٹی امور کی چیف کیتھرین ایشٹن سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ رہی ہیں جہاں و ہ پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے معاہدے پر دستخط کریں گی۔ کیتھرین ایشٹن 5 جون کو اسلام آباد پہنچیں گی جہاں وہ وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کے ساتھ اسٹریٹیجک پارٹنر شپ کے 5 سالہ معاہدے پر دستخط کریں گی۔اپنے دورے کے دوران کیتھرین ایشٹن وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی ،چیف آف جنرل اسٹاف وحید اشرف سمیت دیگر اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کریں گی۔اپنے دورہ پاکستان کے حوالے سے کیتھرین کا کہنا تھاکہ ان کا دورہ پاکستان میں جمہوریت کے استحکام میں یورپی یونین کے تعاون کو ظاہر کرتا ہے۔ترجمان یورپی یونین اور وزیر خارجہ 5 جون کو مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گی۔