04 جون ، 2012
پشاور … ایبٹ آباد آپریشن کے اہم کردار ڈاکٹر شکیل آفریدی کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی گئی ،سماعت 21 جون سے کمشنر کی عدالت میں شروع ہوگی۔ ڈاکٹر شکیل آفریدی کے وکیل سمیع اللہ ایڈووکیٹ کے مطابق لیگل ایڈ ویلفیئر آرگنائزیشن نے ڈاکٹر شکیل آفریدی کی جانب سے پاور آف اٹارنی جمع کرادی ہے جبکہ کمشنر کی عدالت نے ڈاکٹر شکیل آفریدی کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت کیلئے 21 جون کی تاریخ مقرر کی ہے۔ ڈاکٹر شکیل آفریدی کو سنائی گئی 33 سال قید کی سزا کے خلاف ان کے وکلاء نے چند روز قبل کمشنر کی عدالت میں اپیل جمع کرائی تھی۔