04 جون ، 2012
کراچی … صدر آصف علی زرداری سے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے ملاقات کی اور اتحادی جماعتوں کے تعلقات سمیت امن وامان اور صوبے کی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی۔ بلاول ہاوٴس کراچی میں ہونے والی ملاقات میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور صدر مملکت آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی ایم کیو ایم تعلقات پر تبادلہٴ خیال کیا۔ ذرائع کے مطابق گورنر سندھ نے صومالی قزاقوں کی قید میں جہاز کے پاکستانی عملے کی رہائی کے سلسلے میں صدر مملکت کی کوششوں پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ گورنر سندھ نے صوبے میں جاری میگا پراجیکٹس اور ترقیاتی منصوبوں سے بھی صدر مملکت کو آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں بلدیاتی نظام سمیت سندھ کی سیاسی اور امن و امان سے متعلق بھی گفتگو کی گئی۔