24 فروری ، 2016
بنکاک ......سیانے ٹھیک ہی کہتے ہیں دوستی کا جذبہ ہر رنگ اور نسل کی تفریق سے بالاتر ہوتا ہے،ننھا ہاتھی خاتون کی گود میں جا بیٹھا اور خوب شرارتیں بھی کیں۔
زیر نظر تصویر کو دیکھ کر لگتا ہے کہ اس ننھے ہاتھی نے بھی یہ مثال سن رکھی ہے اسی لئے تو اس نے چڑیا گھر کی سیر کو آئی ان خاتون سے دوستی کرلی ہے۔ جی ہاں ، تھائی لینڈمیں یہ ننھا شرارتی ہاتھی اپنی دوست کے ساتھ ایسے کھیل رہا ہے جیسے کوئی کھلونا ہاتھ آگیا ہو۔
کہیں یہ اس لڑکی کی گود میں لوٹ پوٹ ہوتا دکھائی دے رہا ہے تو کہیں اس کے آس پاس گھوم کرمستیاں کرتے اپنی خوشی کا اظہار کررہا ہے۔نٹ کھٹ شرارتیں کرتے اس ننھے ہاتھی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل بن گئی ہے۔