کھیل
26 فروری ، 2016

ایشیا ءکپ : بنگلا دیش کا یو اے ای کو 134رنز کا ہدف

ایشیا ءکپ : بنگلا دیش کا یو اے ای کو 134رنز کا ہدف

میر پور......ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے تیسرے میچ میں بنگلا دیش نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو جیت کیلئے 134رنز کا دہدف دیدیا ہے۔

شیرِ بنگلا نیشنل اسٹیڈیم پر کھیلے جانے والے میچ کیلئے یو اے ای نے ٹاس جیت کر بنگلا دیش کو بیٹنگ کی دعوت دی تو میزبان ٹیم کی پہلی وکٹ چھٹے اوور میں 46کے اسکور پر گر گئی، سومیا سرکار 21رنز بناکرمحمد شہزاد کا شکار بننے۔

بنگال ٹائیگر کی دوسری وکٹ، تیسری وکٹ اور چوتھی وکٹ72، 81اور83کے مجموعی اسکور پر گر گئیں،6رنز بنانے والے سبیررحمان کو روحان مصطفیٰ نے آئوٹ کیا، اس کے بعد 47رنز بنانے والے محمدمٹھن کو پاٹل نے رن آئوٹ کیا جبکہ مشفق الرحیم نے صرف 4رنز بنائے، انہیں محمد نوید نے پولین کی راہ دکھائی۔

اہم وکٹیں گر جانے کے بعد شکیب الحسن اور محمد اللہ نے ٹیم کو سہرا دینے کی کوشش کی، شکیب الحسن 13رنز بناکر امجد جاوید کا شکار بننے،ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی، اس کے بعد یکے بعد دیگرے نور الحسن اور کپتان مشرفی مرتضی ٰ اسکور میں کوئی اضافہ کئے بغیر پولین لوٹ گئے۔

بنگلادیش کی طرف سے 36رنز بنانے والے محمد اللہ اور تسکین احمدنے1رنز ناٹ آئوٹ کا اضافہ کیا۔ یو اے ای کی طرف سے محمد شہزاد نے 3،امجد جاوید، روحان مصطفیٰ نے 2،2اور محمد نوید نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

مزید خبریں :