دلچسپ و عجیب
26 فروری ، 2016

طیب اردگان کی توہین پر شوہر نے بیوی کیخلاف مقدمہ درج کرادیا

طیب اردگان کی توہین پر شوہر نے بیوی کیخلاف مقدمہ درج کرادیا

انقرہ .......یوں تو آپ نے کئی ایسے لوگوں کو دیکھا ہوگاجو اپنے لیڈرز کی خاطر جان تک دینے کے لئے تیار ہوجاتے ہیں تاہم ترکی میں ایک شہری کی اپنے صدر کے ساتھ محبت کی ایسی انوکھی مثال دیکھنے میں آئی جس نے سب کو حیران کردیا ۔

جی ہاںعلی نامی ایک شہری نے اپنے ملک کے صدر طیب اردگان کی توہین کرنے پر اپنی ہی اہلیہ کے خلاف مقدمہ درج کرادیا ہے۔

علی کے مطابق اس کی بیوی جب بھی صد ر طیب کو ٹی وی پر دیکھتی انہیں برا بھلا کہنا شروع کردیتی تھی جبکہ وہ جانتی ہے کہ مجھے یہ بات کتنی ناگوار گزرتی ہے کیونکہ ہمارے صدر ایک اچھے انسان ہیں اور انہوں نے اس ملک کے لئے بہت کام کیا ہے لیکن اس کے باوجود وہ مسلسل انہیں کوستی رہتی تھیں اور ان کو ٹی وی پر دیکھتے ہی چینل بدل دیتی تھیں ۔

اسی لئے انہوں نے طیش میں آکر اپنی بیوی کے خلاف مقدمہ درج کرادیا ہے جس کے جواب میں ان کی اہلیہ نے طلاق کی درخواست بھی دائر کردی ہے۔

مزید خبریں :