26 فروری ، 2016
کراچی ......سوئنگ کے سلطان وسیم اکر م نے کہا ہے کہ پی ایس ایل سے پاکستان کی کرکٹ کو بے حد فائدہ ہوگا،گرین شرٹ کی ایشیا کپ میں جیت ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے قبل کھلاڑیوں کے حوصلے کو بلند کردے گی۔
پہلے پی ایس ایل کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے ڈائریکٹر وسیم اکرم کے جیونیوز کے کراچی دفتر کے دورے کے موقع پر ایم ڈی اظہر عباس نےانہیں گلدستہ پیش کیا ۔
اس موقع پر خصوصی گفتگو میں سوئنگ کے سلطان کا کہناتھا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے بھرپور جذبے کا مظاہر ہ کیااور فتح حاصل کی ۔